ابنا: شام کے ٹيلي ويژن نے خبردي ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے ملک کے پارليماني انتخابات کے نتائج کے بعد اپنے بيان ميں کہا کہ ان نتائج سے يہ بات واضح ہوگئي ہے کہ شام کے عوام اصلاحات چاہتے ہيں اور وہ حکومت کي طرف سے اعلان کردہ اصلاحات کے حامي ہيں-
شام کے پارليماني انتخابات سات مئي کو ہوئےتھےجو ملک کے نئے آئين کي بنياد پر انجام پائے تھے-
شام ميں رائے دہندگان کي تعداد ايک کروڑ تھي جن ميں سے پچاس فيصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائےدہي کا استعمال کيا تھا-
پارليماني انتخابات کے نتائج کے مطابق تيس خواتين پارليمنٹ کي رکن منتخب ہوئي ہيں شام کي پارليمنٹ ميں دو سو پچاس نشستيں ہيں........
/169